بیلگاوی،6/ اگست (ایس او نیوز ) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیلگاوی ضلع کا دورہ کیا جو بھاری بارش اور سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لولا سورا پل کا دورہ کیا جو کہ شدید بارش کی وجہ سے دریائے گھٹا پر بھا میں ڈوب گیا تھا اور اولڈ کیٹل ٹاؤن ، مٹن مارکیٹ ، کمبرگلی، اپپاراگلی، بھو جا گراگلی اور گوکا کانگر کے دیگرعلاقوں کا دورہ کیا جو ایک ہفتہ سے پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر ضلع انچارج وزیر ستیش جارکی ہولی، خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے کی وزیر لکشمی ہبالکر ، چیف سکریٹری شالنی رجنیش اور دیگر موجود تھے۔
قبل ازیں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا نے پورے گھر کے نقصان کیلئے 5 لاکھ روپئے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس امداد کا غلط استعمال کیا گیا بہت سے لوگوں کو صرف پہلی قسط جاری کی گئی ہے اور دوسری اور تیسری قسط ابھی تک ادا نہیں کی گئی ۔ اس پس منظر میں ہماری حکومت نے 1.2 لاکھ روپئے مختص کئے ہیں۔ معاوضہ اور مکان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر عوام کی جانب سے تعاون کیا گیا تو بار بار زیر آب آنے والے دیہات کو منتقل کر کے مستقل ریلیف دینے پر غور کیا جائے گا۔ بارش سے ریاست کے کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہر جگہ تدارک کے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔ میسورو ، ہاسن، کوڈاگوا اضلاع کا دورہ کیا گیا ہے اور لوگوں اور مویشیوں کی موت کیلئے فوری طور پر معاوضہ تقسیم کیار جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہدم مکانات کی تعمیر نو، بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے تمام اقدامت کئے جارہے ہیں۔
بیلگاوی میں گزشتہ 42 دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ اس پس منظر میں آنگن واڑیوں کیلئے بھی چھٹی کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کیلئے ریونیو، ڈایزسٹر مینجمنٹ ، محکمہ جنگلا ت ، توانائی ، آبپاشی سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔